بلوچستان

دالبندین میں تعمیراتی کام سے منسلک مزدوروں پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

دالبندین میں تعمیراتی کام سے منسلک مزدوروں پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی
🔶 دالبندین کے علاقے کلی باز محمد میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک کارروائی کے دوران آبادکاروں کے ڈیرے کو دستی بم سے نشانہ بنایا، اس افسوسناک واقعے میں تعمیراتی کام میں مصروف 5 مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کے ذریعے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
🔶 ڈی ایس پی چاغی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے آبادکاروں کے ڈیرے پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا تعلق تعمیراتی شعبے سے تھا جو وہاں اپنے کام میں مشغول تھے۔
🔶 پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں زیادہ شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker