Mastungبلوچستان

مستونگ:‌سورگز کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئی بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا

مستونگ: سورگز کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی کے دوران علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کو ان کے بیٹے اور ویگو گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام تقریباً چار بجے پیش آیا، جب سردار شاہ زمان علیزئی مستونگ سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ سورگز کے مقام پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور سردار شاہ زمان علیزئی، ان کے بیٹے اور گاڑی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے سردار شاہ زمان علیزئی اور ان کے بیٹے کے موبائل فون بند ہیں اور تاحال ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker