پاکستان
اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیارہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے، اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں، عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 128 ارب روپے مختص کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک مذاکرات کی میزپر آتے ہیں۔



