پاکستان
نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے نامزدگیوں کی منظوری دیدی
مسلم لیگ (ن) کےصدر نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اپنے دستخطوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں کےلیے مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمراور رفعت عابد امیدوار ہوں گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کی نشست کے لیے عبدالرحمٰن اور ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے افتخار گیلانی کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ علما مشائخ کی نشست کے لیے پیرمظہر سعید امیدوار ہوں گے۔
نواز شریف کی منظوری سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



