بولان: سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

بولان: سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
🔶 بلوچستان کے ضلع بولان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی مزید نفری کو بھی فوری طور پر موقع پر طلب کر لیا گیا۔
🔶 فائرنگ کے اس شدید تبادلے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر دہشت گرد موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
🔶 ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



