بلوچستان
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈرنورخان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سامنےہتھیارڈال دیے۔

فراری کمانڈرنورخان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری کے دوران ہتھیار ڈالے۔
اس موقع پر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق فراری کمانڈر نورخان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے جس کے بعد وہ آج ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں واپس آئے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیا کہ فراری کمانڈر نور خان بگٹی اپنے خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ سرینڈر ہوئے، وہ متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔
اعلامیے کے مطابق سرینڈر کرنے والے فراری کمانڈر نور خان بگٹی اپنے خاندان سمیت سوئی میں آباد ہوں گے۔



