انٹرنیشنل

جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک

افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنےکا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے، 80 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 116 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 80 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق ہر سال قرن افریقا (ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق اب تک برآمد کی گئی لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین، 9 لڑکیاں اور6 لڑکے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker