بلوچستان

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں خواتین خودکش حملہ آوروں سمیت متعدد دہشتگرد گرفتار

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں دو خواتین خودکش حملہ آوروں سمیت متعدد دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے میڈیا معاون شاہد رند نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 14 اگست کو کوئٹہ میں دھماکوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ کی کھیپ کوئٹہ پہنچانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ کومبنگ آپریشنز میں دو خاتون خودکش بمباروں کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی ٹی پی کے چھ دہشتگرد بھی گرفتار کیے گئے ہیں، شعبان اور کھڈکوچہ سے دو دہشتگرد کمانڈر پکڑے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف فیس لیس کورٹس میں کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرنڈر کر دیا ریاست کے دروازے واپس آنے والوں کے لیے کھلے ہیں، پہاڑوں پر موجود نوجوان خاندان کے ذریعے رابطہ کریں، لاحاصل جنگ کا حصہ نہ بنیں، نوجوان شہاب کے نقشِ قدم پر چلیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ بروقت کارروائی سے کوئٹہ کو بڑے سانحے سے بچایا گیا، چاغی سے اسلحہ اور بارودی مواد لانے والی بسیں پکڑ لی گئیں۔ سامان کی ترسیل میں ٹرانسپورٹرز بھی ملوث نکلے، شناخت کر لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker