پاکستان

وزیراعظم کا عازمین حج و عمرہ کیلئے ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج و عمرہ کے لیے ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ویکسین کی خریداری کی تحقیقات کے لیے کابینہ سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، سربراہ ڈریپ، اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ اور ایم ڈی پیپرا شامل ہیں۔

حکم کے مطابق اس تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہوگا جبکہ وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ویکسین کی قیمتوں، ٹینڈر کے طریقہ کار اور آمدن کی تقسیم کے معاہدوں کی تحقیقات کرے گی۔

ویکسین کی فراہمی کا ٹھیکہ 7 کمپنیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ عمرہ زائرین سے ویکسینیشن پیکیج کے تقریباً 4500 روپے وصول کیے جانے پر بھی سوالات مجود ہیں۔

حکام کے کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے انفلوئنزا ویکسین لازمی قرار نہیں دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker