بلوچستان
کوئٹہ : ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار، پولیس

ہزارہ ٹاﺅن کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ ٹاﺅن کے رہائشی حمید اللہ نامی شخص نے پتھرسے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔



