بلوچستان
کمانڈ سنبھالنے کے بعد کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کا خضدار، قلات اور دیگر علاقوں کا پہلا دورہ
بلوچستان کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد خضدار، قلات، باسیمہ اور نورگاما میں تعینات جوانوں کا پہلا دورہ کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے فرنٹ لائن پر موجود فوجیوں کے بلند حوصلے اور لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور صوبے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے تحت، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن اور بیرونی سرپرستی میں چلنے والے دہش*ت گردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے "عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت بلا امتیاز آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔



