Quetta

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

کوئٹہ میں تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹرکراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون ڈاکٹر کا ری کنسٹرکٹیو سرجن اور ماہر چشم نےمعائنہ مکمل کر لیا ہے، لیڈی ڈاکٹر کے چہرے، پیٹ، ٹانگ اور دائیں ہاتھ پر جلنے کے زخم موجود ہیں جبکہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو اسپیشل کیئر یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹرکا 24 گھنٹوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، ڈاکٹرز نے متاثرہ ڈاکٹر کے ابتدائی معائنہ اور ٹیسٹ کیے ہیں، مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا جسم 13 فیصد جھلسا ہے، خاتون ڈاکٹرکی آنکھیں بھی متاثر ہوئیں لیکن بینائی ٹھیک ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس وہ شدید متاثر ہوئیں۔

متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر بہتر سہولیات اور علاج کیلئے ائیر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker