ہاکیکھیل

بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں، پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے،  افسوس کہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker