پاکستانتازہ ترین

بڑوں سے اپیل ہے غریبوں کو معاف کردیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے نیا سال سب پر مزید بھاری ہوگا، بڑوں سے اپیل ہے کہ غریبوں کو معاف کر دیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا بڑوں سے اپیل ہےکہ غریبوں کو معاف کردیں ان کے حالات بڑے خراب ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں، دو دو سال ہو گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، جو سوچے بیٹھے ہیں کہ نئے سال میں بڑی تبدیلی آئےگی توکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہے ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا، جیل میں ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہی ہیں، کیا خیال ہے وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker