جرم

کراچی سے منشیات فروش ملزمہ ملکہ گرفتار، 35 کلو چرس برآمد

کراچی کے علاقے خدا داد کالونی قبرستان کے قریب 35 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دوران کارروائی منشیات فروش ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمہ پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker