صحت

پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ 3 فلو ویکسینز کی قیمتوں کے تعین میں خامیوں اور غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، ویکسینز کی حالیہ درآمدی لاگت مجوزہ قیمتوں کے مقابلے میں کافی کم پائی گئی جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے ڈریپ کو تینوں فلو ویکسینز کی قیمتوں کا متعلقہ پالیسی کے مطابق دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 52 نئی ادویات میں سے بعض کی مجوزہ قیمتوں میں بھی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، بعض ادویات کی قیمتیں مقرر کرتے وقت متعلقہ قیمتوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا جس پر ڈریپ کو نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں جب کہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود یہ ویکسینز پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات اور ویکسینز کی قیمتیں عوامی مفاد اور ڈریپ کی پالیسی کے مطابق مقرر ہونی چاہئیں، نظرثانی شدہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker