انٹرنیشنلتازہ ترین

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا انڈر 19 کے پہلے دورہ پاکستان میں میزبان پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول کی گئی ہے۔

پانچ میچوں پر مشتمل یہ سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ میچوں کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی اور 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker