انٹرنیشنل

انتہائی افزودہ یورینیئم سےمتعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ  انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران اور امریکاکےدرمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر   آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker