انٹرنیشنلکھیل

فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں 6 منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے 2 گول کرکے میچ اپنےنام کیا۔

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمباپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔

پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ررہا۔

دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کےگول پر کئی حملے کئے بلآخر 60ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلولائی اور 66ویں منٹ میں ڈیمبیلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔

82ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جسے فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا۔

اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔

یوں فرانس کی ٹیم 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

ایمباپے کا منفرد ریکارڈ
ایمباپے کے رواں ورلڈکپ میں گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔وہ فیفا ورلڈ کپ کے 2 مختلف ایڈیشنز میں 8، 8 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ایمباپے نے 2022 کے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں بھی مجموعی طور پر 8 گول کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker