
بلوچستان میں بھی کل 11 جولائی سے افغان مہاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات کے علاوہ افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے بلوچستان پولیس کے اعلیٰ حکام کو واضح اور قطعی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کریک ڈاؤن کے حوالے سے تمام تر تیاریاں اور سیکیورٹی اقدامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 روز قبل وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھی تمام صوبوں کو افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنانے اور 11 جولائی سے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے



