پاکستان

موبائل سگنلز کی کمی : پی ٹی اے نے کالز کے لیے آسان حل بتا دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سگنلز کی کمی سے متعلق عوامی آگاہی اور سہولت کیلیے ’وائی فائی کالنگ‘ کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل سگنلز کمزور ہونے کی صورت میں کالز کی سہولت برقرار رکھنے کے لیے وائی فائی کالنگ (وی او وائی فائی) استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر گھر یا دفتر کے اندر موبائل سگنلز کمزور ہوں تو وائی فائی کالنگ صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل فون کالز کے لیے روایتی موبائل نیٹ ورک کے بجائے دستیاب وائی فائی انٹرنیٹ کنکشن استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ سہولت متعلقہ موبائل آپریٹر اور ڈیوائس کی جانب سے معاونت کی صورت میں ہی دستیاب ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق وائی فائی کالنگ کے ذریعے صارف وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہوکر اپنے موبائل فون سے کالز کرسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ موبائل فون میں وائی فائی کالنگ کی سہولت موجود ہو اور متعلقہ موبائل آپریٹر بھی یہ سروس فراہم کرتا ہو۔

FOLLOW US ON ARY TUBE
اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جاکر وائی فائی کالنگ کا آپشن فعال کریں۔ اگر یہ آپشن موجود ہو تو اسے آن کرنے کے بعد وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہوکر کمزور موبائل سگنلز والے علاقوں میں بھی کالنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ وائی فائی کالنگ کا مؤثر استعمال موبائل ڈیوائس اور موبائل آپریٹر کی معاونت پر منحصر ہے، اس لیے صارفین اپنے متعلقہ آپریٹر سے سروس کی دستیابی اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker