پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker