انٹرنیشنل

ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی

ناروے کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل انستاسیا کوسترومیتینا کی قسمت بدل دی۔

ارلنگ ہالینڈ سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل انستاسیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ارلنگ ہالینڈ کی مقبولیت کے ساتھ انٹرنیٹ پر ان سے مشابہ افراد کی ویڈیوز کا ٹرینڈ بھی شروع ہوگیا، جس سے متاثر ہو کر روسی ماڈل نے بھی ویڈیوز بنائیں اور ان کی ویڈیوز ناصرف مقبول ہوئیں بلکہ نئے برانڈز نے بھی ان سے رابطہ کرلیا۔

24 سالہ انستاسیا نے بتایا کہ سب سے پہلے ایک دوست نے اس مشابہت کی نشاندہی کی پھر خاندان اور دیگر دوستوں نے بھی یہ بات دہرائی۔ ابتدا میں وہ خود بھی یہ بات سمجھ نہیں پاتی تھیں کہ ان کی شکل آخر ہالینڈ سے کیسے ملتی ہے، لیکن اب وہ جان بوجھ کر ان کے مخصوص تاثرات، انداز اور گول کرنے کے بعد کی خوشی منانے کے انداز کی نقل کرتی ہیں، جس سے یہ مشابہت مزید نمایاں ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہالینڈکی جڑواں اور پیدائش کے وقت بچھڑے ہوئے بہن بھائی اور خاتون ارلنگ ہالینڈ جیسے القابات دینا شروع کر دیے۔

انستاسیا کا کہنا ہےکہ فیفا ورلڈکپ میں وہ ناروے کی ٹیم کی حمایت کر رہی ہیں، ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش رکھتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ایک دن ہالینڈ خود ان سے رابطہ کریں گے تاہم بدقسمتی سے ابھی تک ایسا نہیں ہوا، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور مجھ سے رابطہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker