انٹرنیشنل

ایم آئی فائیو کے سربراہ نے مصنوعی ذہانت کو برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکلم نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔

خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکلم کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت، برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، ان خطرات میں دہشت گردوں اور مختلف ممالک کی جانب سے مہلک حیاتیاتی ہتھیار تیار کیے جانے کا امکان بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا خطرہ روس ہے، اس کے جاسوس اور پراکسی گروہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سر کین میکلم کے مطابق رواں سال مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker