انٹرنیشنل

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

برطانیہ نے یمن کے حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی عرب کے شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے دفاعی فضائی مشن انجام دیں گے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔ ان حملوں میں تیل کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں سمیت اہم مقامات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کے مطابق برطانیہ پہلے ہی سعودی عرب کو فضائی ایندھن کی فراہمی میں معاونت فراہم کر رہا ہے، جبکہ مملکت کے دفاع کے لیے فضائی دفاعی سازوسامان اور برطانوی اہلکار بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ برطانوی ٹائفون طیارے سعودی عرب کی جانب آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے کارروائی کریں گے ۔ برطانیہ سعودی عرب کو اٹلس اے 400 ایم ٹرانسپورٹ طیارہ بھی فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker