انٹرنیشنل

مودی سرکار کی جانب سے ایک اور تاریخی مسجدکو شہیدکرنےکی تیاری

مودی سرکار کی جانب سے ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنےکی تیاری کی جارہی ہے، نئی دہلی کی 100 سالہ پرانی ریس کورس مسجد کو 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریس کورس مسجد وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔مسجد میں تقریباً 800 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریس کورس مسجد1977سےسرکاری گزٹ میں وقف جائیداد کے طور پر درج اور تاریخی ورثے میں شامل ہے۔ مسجد نئی دہلی میونسپل کونسل کے تاریخی ورثےکی فہرست میں بھی شامل ہے۔

مسجد کے امام مولاناہارون کاکہنا ہےکہ مرکزی حکومت کے لینڈ اینڈ ڈوولپمنٹ آفس نے آئندہ ہفتے مسجد شہید کرنےکا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ مسجد کی بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہے اور تمام دروازے بندکر دیےگئے ہیں، جس کے باعث نمازیوں کو نماز ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے ایک بیان میں کہا ہےکہ کیا مسلم عبادت گاہوں کے ساتھ اب یہی معمول بنتا جا رہا ہے؟ اگرقانونی طورپرتسلیم شدہ مسجد کو بھی تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا تو دوسری مساجد کے لیےکیا ضمانت باقی رہ جاتی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker