پاکستان

طالبہ لائبہ خودکشی کیس : ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانےکی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خودکشی کیس کا ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لےکر جا رہی تھی، تھانہ رمنا کی حدود میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ملزم کو چھڑوانےکے لیے فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی ملزم نعمان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ نے 50 لاکھ کے فراڈ پر خودکشی کرلی

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔

ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ رمنا کی حدود میں مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ کے مقدمے میں نامزد تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملزم نعمان نے لائبہ کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالر شپ کے لیے جعلی ایڈمیشن لیٹر نکلوا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیےگئے، لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔

امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker