امریکی ریاست میسوری میں طیارہ حادثہ، 12 افراد جاں بحق

امریکی ریاست میسوری میں طیارہ حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ بٹلر، میسوری میں ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوائی جہاز کے حادثے کے بارے میں اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں11 اسکائی ڈائیورز اور پائلٹ شامل ہیں۔
مسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کے ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق حادثہ بٹلر میموریل ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابو پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



