پاکستان
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیرکا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی کےآئینی مدت وقانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا، آزادکشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابی شیڈول آئینی وقانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے، الیکشن بروقت کرانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیرمیں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائےگا۔


