بزنس

جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کردی۔

پی ایس او کے مطابق طیاروں کا ایندھن جیٹ فیول 12روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 42 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پی ایس او نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمت کم ہوکر 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر آگئی جب کہ اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 299 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج 21 نومبر سے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker