انٹرنیشنل

امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ

روس نے امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں 27 بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے گئے جن کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا، حملوں سے آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطاب پولینڈ کی جانب سے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو ان حملوں کا جواب دینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker