مقامی خبریں

ہم قائداعظم کے پاکستان آئے تھے، کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا: خالد مقبول

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالخلافہ تھا ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے لیکن کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا۔

نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ ایم کیو ایم کا ایم کیو ایم سے پہلے کا ہے، پاکستان ہمارے اجداد کی کوششوں سے بنا ، قائداعظم کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالخلافہ تھا ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا، ہمارا معاملہ بھٹو کے پاکستان سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی تک کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا، 5 ہزار سال کی تاریخ سے ملک کا کوئی تعلق نہیں، جب بھی سندھ کی بات ہوگی ہے لوگ 5 ہزار سال کی تاریخ لا کر رکھ دیتے ہیں۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک وہاں بنایا جہاں ہم رہتے نہیں تھے ، اس کے لیے لاکھوں قربانیاں دی، جب دارالخلافہ کو تبدیل کیا گیا تو ون یونٹ تھا جب صوبے بحال کیے گئے تو کوئی ریفرنڈم نہیں ہوا تھا، کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی تھی، کراچی کو کراچی سے پوچھے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker