بلوچستان

بلوچستان اسمبلی ،انٹرنیٹ و اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کی قراردادیں منظور

بلوچستان اسمبلی نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ اور اندرون ملک کیلئےٹرین سروس بحال کرنے کی قراردادیں منظور کرلیں۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایوان نے مختلف قراردادیں منظور کیں۔رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔اس کے بعد ایوان نے ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے، اندرون ملک کیلیے بند ٹرینیں بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔اس کے علاوہ ایوان نے پنجگور میں بند انٹرنیٹ کی بحالی کی قرارداد منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker