پاکستان

وفاقی حکومت کا سرکاری افسران کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کے اقدام کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کو ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، افسران کے ڈیٹا کیلئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ افسران کیلئے تعیناتی، تربیت اور رابطہ معلومات اپڈیٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، کارکردگی رپورٹس اور 360 ڈگری جائزہ آن لائن جمع ہوگا۔

افسران کو لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ بذریعہ ایس ایم ایس فراہم کیا جائےگا، اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرے گا۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ تمام افسران کو 28 دسمبر2025 تک ڈیٹا مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے، سرکاری افسران کیلئے انفارمیشن سسٹم موبائل ایپ بھی جلد متعارف کرایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker