سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 مئی سے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شواہد سے یہ بھی ثابت ہوا کہ دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو دھمکیوں اور جبر کے ذریعے اپنے زیراثر رکھا، دہشتگردوں نے محفوظ نقل وحرکت کیلئے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیا، معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا مؤثر محاصرہ کررکھا ہے۔



