پاکستان

خوشاب :پی پی 83 سے مسلم لیگ ن کے سردار ظفر خان بلوچ بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب

آصف شہزاد: خوشاب کے حلقہ پی پی 83 نورپورتھل سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ظفر خان بلوچ بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، سردار ظفر خان بلوچ مرحوم علی حسین بلوچ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گل داد خان بگھور اور آزاد امیدوار سردار رضا خان بلوچ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد سردار ظفر خان بلوچ کی کامیابی بلا مقابلہ یقینی ہو گئی۔

سردار ظفر خان بلوچ کی بلا مقابلہ کامیابی پر حلقے بھر میں جشن کا سماں ہے، جبکہ کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقہ پی پی 83 نورپورتھل میں سیاسی صورتحال نے اہم موڑ اس وقت لیا جب دیگر امیدواروں کی جانب سے دستبرداری اختیار کی گئی، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) نے نشست برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker