پاکستان

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی راؤنڈ کے میچز جیت لیے۔

بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز نے انڈونیشیا کے رضکا سلیمان کو تین ۔ صفر سے ہرایا، 27 منٹ جاری رہنے والے میچ میں عبداللہ کی جیت کا اسکور 11-1, 11-3, 11-5 رہا۔

انڈر 17 میں عمیر عارف اور نعمان خان نے کامیابی حاصل کرلی، عمیر عارف نے تھائی لینڈ کے پیماوات پونسیریپوک کو 20 منٹ میں تین ۔ صفر سے ہرایا۔

نعمان خان نے چین کے لیاو زونگیو کو 18 منٹ میں 11-3, 11-3, 11-4 سے آؤٹ کلاس کیا، بوائز انڈر 15 میں سہیل عدنان نے الیگزینڈر موراٹیڈس کو 11 منٹ میں زیر کردیا۔

سہیل عدنان کی جیت کا اسکور 11-2, 11-1, 11-2 رہا، بوائز انڈر 13 میں مصطففی خان نے جوزیف چینگ کو اسٹریٹَ گیمز میں شکست دی۔

گرلز انڈر 15 میں ماہنور علی اور سحرش علی نے کامیابی حاصل کرلی، ماہنور نے اینا اوگے اور سحرش نے ژو چینکسوان کو شکست دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker