پاکستان

پاکستان ریلویز نے 8 ٹرینیں بند کر دیں

پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث 8 مسافر ٹرینیں عارضی طور پر بند کردی ہیں۔

پاکستان ریلویز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوا ہے اور ٹرین آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے ریلوے انتظامیہ نے مختلف سیکشنز پر چلنے والی 8 ریل گاڑیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ریل گاڑیوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی، اس لیے فیول اخراجات میں بچت کے لیے ریل گاڑیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بند کی جانے والی ٹرینوں میں مہران ایکسپریس، چمن ایکسپریس، ماروی ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سمن سرکار، موہنجوڈارو، بولان میل اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس بھی عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker