پاکستان

کبیروالا: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر کبیروالا میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کبیروالا میں خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون ، مرد اور 2 سالہ بچی جان کی بازی ہار بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker