بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں، باز نہ آیا تو چین بھی جوابی اقدام کر سکتا ہے،چینی پروفیسر وکٹر گاؤ

چینی پروفیسر وکٹر گاؤ: بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں، باز نہ آیا تو چین بھی جوابی اقدام کر سکتا ہے
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، جسے بھارت یکطرفہ طور پر نہ معطل کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کی خلاف ورزی کا حق رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اپ اسٹریم ملک ڈاؤن اسٹریم ملک کا پانی نہیں روک سکتا، اور اگر ایسا کیا جائے تو یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا منبع بھارت نہیں بلکہ چین ہے، جہاں سے یہ دریا بھارت اور پھر پاکستان میں داخل ہوتا ہے، اس لیے بھارت صرف گزرگاہ ہے، اسے پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔
وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ اگر بھارت اپنی پالیسی پر باز نہ آیا تو چین بھی بھارت کی جانب جانے والے دریاؤں کا پانی روک سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “یاد رکھو، دوسروں کے ساتھ وہ سلوک نہ کرو جو تم خود اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔”



