پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر غور کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن کی بلاول کے ہمراہ گفتگو
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے ثالثی کی پیشکش کی، بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں ثالثی کی حمایت کی، امید ہے وزیر اعظم مثبت قدم اٹھائیں گے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی نے مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش کی ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قومی معاملات کچھ ایسے ہوتے، آپس میں رابطے ہوتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کی پیشکش کی، بلاول نے پارلیمان میں میری ثالثی کی حمایت کی، حکومت میں بھی بلاول بھٹو زرداری موجود ہیں۔ وزیراعظم کو بھی پیغام جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا یہاں آنا پیشرفت ہے، 12 سیٹوں کی بات مذاکرات کی ٹیبل پر طے کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں شمولیت کے بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا، کشمیرکی مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کے معاملے پر ایکشن کمیٹی دلیل سے بات کرے۔



