پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ نے بہترین ایئرپورٹ سروسز کا قومی ایوارڈ نام کر لیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بہترین ایئرپورٹ سروسز کا قومی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی تقریب میں مسافر دوست اور معیاری خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے ایئرپورٹ کی جانب سے بہترین ایئرپورٹ سروسز کا ایوارڈ وصول کیا۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز نے ایوارڈ دیا۔ تقریب میں مہمان نوازی، سیاحت اور سفری خدمات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا آفتاب بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ ایوارڈ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی معیاری اور مسافر دوست خدمات کا قومی سطح پر اعتراف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker