
حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔
ضلع کوئٹہ کو ضلع کوئٹہ ایسٹ اور ضلع کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ضلع کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز شامل ہیں
ضلع کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل ہیں۔
ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔



