پاکستان

حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت

وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دیدی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملکی مفاد اورآئینی معاملات میں بیٹھنےکیلئےجگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف اسپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کیلئے برابر ہیں، اسپیکر چیمبر حکومتی نہیں، ریاست کی جگہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی غیرجانبدار ہیں۔ اسپیکر کا رویہ ایسا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو اُن کے چیمبر آنے پر کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کردیا تھا۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کی رہائش گاہ پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker