پاکستان
بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسر نو ترتیب دیں: گورنر سٹیٹ بینک

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسر نو ترتیب دیں، نئے کاروباری ماڈلز سے ڈپازٹس میں اضافہ،نجی شعبے کی فنانسنگ بڑھائیں،ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی میں بینکاری شعبے کی معاونت اہم ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے 11ویں پاکستان بینکاری ایوارڈز 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2026 ءکے اختتام تک بینکوں کے اثاثے 69 ہزار ارب روپے اور جون 2026 ءتک بینکوں کے ڈپازٹس 43 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے ملکی،بیرونی دھچکوں کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، ابھرتی مارکیٹوں کی نسبت پاکستان میں بینکاری شعبے کے اثاثے اور ڈپازٹس،جی ڈی پی کےلحاظ سےکم ہیں، بینک ایک دوسرے سے مسابقت کریں،صارفین کو پرکشش منافع کے ساتھ معیاری خدمات بھی دیں۔



