پاکستان

یوکرین نے روس کے معاشی اہداف پر حملےکرکے پنڈورا بکس کھول دیا ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہا ہےکہ یوکرین نے روس کے معاشی اہداف پر حملےکرکے پنڈورا بکس کھول دیا ہے اور اب روس بھی یوکرین کے انتہائی حساس معاشی شعبوں کو نشانہ بنا کر جواب دےگا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی میڈیا سےگفتگو میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین نے ہماری معیشت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرکے خود اپنا ہی نقصان کیا ہے اور اب اسے بھی جوابی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس امن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات میدان جنگ کی حقیقی صورتحال کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے یوکرین کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے پیش کی جانے والی بعض تجاویز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئےکہا کہ روس ایسی تجاویز کی بنیاد پر مذاکرات نہیں کرےگا۔

خیال رہےکہ روسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روس نے آج یوکرین کے شہرکریوی ریہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے جس میں 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنری اور فوجی فضائی اڈےکو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے جس میں کم از کم 6 روسی شہری ہلاک ہوگئے، حملوں میں سامارا کے علاقے میں ایک صنعتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے رواں موسم گرما میں روس کے معاشی ڈھانچے پر ڈرون حملوں کی مہم تیز کردی ہے، جس میں تیل صاف کرنے والی ریفائنریاں اور آن لائن ریٹیل کمپنیوں کے گودام بھی شامل ہیں۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ تنصیبات روس کی جنگی کوششوں کے لیے اہم ہیں اور انہیں تباہ کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker