پاکستان
معروف شاعر ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف شاعر ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے باعث 50 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر فخر عباس گزشتہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں گزشتہ رات وہ انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر فخر عباس کی شاعری میں لاہور سے محبت، انسانی جذبات اور زندگی کی تلخیوں کی جھلک نمایاں تھی،انکی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ بیان نے انہیں ادبی حلقوں میں منفرد مقام دلایا۔
مرحوم کی نمازِجنازہ ادا کرنے کےبعد انہیں آبائی قصبےفاروق آباد میں سپردِخاک کردیا گیا,ڈاکٹر فخر عباس آج ہمارےدرمیان موجود نہیں، لیکن ان کے الفاظ، شاعری اور لاہور سے محبت ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔



