پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگیتر کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچ گئے ہیں، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔

لیختن شٹائن (Liechtenstein) مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہےجس کا دارالحکومت وادوز Vaduz ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker