پاکستان
سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب کوچ اور ڈمپر میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق
مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب کوچ اور ڈمپرمیں خوفناک تصادم ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب کوچ اور ڈمپرمیں خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔



