Khyber Pakhtunkhwaپاکستان
پشاور: ایم پی اےفضل الٰہی کے فوکل پرسن کا گرڈاسٹیشن پردھاوا، متعدد فیڈرز زبردستی آن کرا دیے
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کی ہدایت پر ان کے فوکل پرسن نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر متعدد فیڈرز زبردستی آن کرا دیے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الٰٗہی کے فوکل پرسن نےگرڈ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز زبردستی آن کرائے، یکہ توت، چنہ ڈاک، سوڑیزی بالا، قلندر بابا اور اخون آباد فیڈرز آن کرائے گئے۔ اس کے علاوہ جمیل چوک، چیئرمین آفس اور شلوازن فیڈرز بھی آن کرائے گئے، ایم پی اےفضل الٰہی کے فوکل پرسن نے پیسکو اہلکار سے بدتمیزی بھی کی۔
پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے 80 فیصد فیڈرز ہائی لاسز ہیں، بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کو مبینہ طور پر ڈرایا دھمکایا، ہائی لاسز فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بحال کرنے سے نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے۔



